مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈبل شاہ کی ضمانت منظور

مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈبل شاہ کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اورجسٹس غضنفرعلی پرمشتمل دورکنی بنچ نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم جمشید عرف ڈبل شاہ کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں نیب کے ملزم پر سادہ لوح افراد کوزیادہ منافع کی لالچ دے کرسرمایہ کاری کی آڑ میں4ٗ ارب روپے ہڑپ کرنے کاالزام ہے ملزم کی جانب سے ارشدحسین یوسفزئی ایڈوکیٹ نے رٹ کی پیروی کی قومی احتساب بیورو نے ہنگوکے رہائشی جمشید عرف ڈبل شاہ کو چندسال قبل گرفتارکیاتھا جس پرالزام ہے کہ اس نے سادہ لوح افراد کو زیادہ منافع کالالچ دے کرسرمایہ کاری کی آڑ میں4ٗ ارب روپے لوٹ لئے تھے نیب نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سکینڈل کے مرکزی ملزم جمشید عرف ڈبل شاہ اوراس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے ریفرنس پشاورکی احتساب عدالت میں دائرکردیاتھا اس موقع پر ملزم جمشید کے وکیل ارشدحسین نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار کو 2 جون2015ء کو گرفتارکیاگیاتھا اورریفرنس میں200سے زائد گواہ بنائے گئے ہیں جبکہ18سو سے زائد متاثرین ہیں اوراتنے عرصے میں صرف8گواہوں کے بیانات ہوچکے ہیں جبکہ ملزم جمشیدکو ناکردہ جرم کی سزادی جارہی ہے اوروہ اڑھائی سالوں سے جیل میں پڑاہواہے لہذااسے ضمانت پر رہاکیاجائے عدالت عالیہ نے درخواست ضمانت پر دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرملزم کو20 کروڑ روپے کی دونفری ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔