ہنگوپولیس کے3اے ایس ایزکی سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی
: ہنگو(بیورورپورٹ)پولیس کے3اے ایس ائیزکی سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی.ترقی پانے والوں میںPSIنبی خانPSIطارق خان اورASIشمیم خان شامل ہیں.تفصیلات کے مطابق DIGکوہاٹ ریجن کوہاٹ اول خان نے ڈیپارٹمینٹل پروموشن کی بنیادپر ہنگوپولیس کے3اے ایس ائیزکوسب انسپکٹر کے عہدے پرترقی دے دی.ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان نے اپنے افس میںDSPسرکل عمرحیات خان کے ہمراہ ترقی پانے والے پولیس افسران کوترقی کے بیجیزلگائے.ترقی پانے والوں میں PSIنبی خانPSIطارق خان اورASIشمیم خان شامل ہیں.DPOہنگونے ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پاکراپ لوگوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں مزیداضافہ ہوگیاہے.جرائم کی روک تھام،لوگوں کے جان ومال کوتحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ا وراس ذمہ داری کے اڑے کسی روکاوٹ کونہ آنے دیں.