ایکسین پیسکو کنسٹرکشن ایبٹ آباد ڈویژن کے دفتر میں اندھیر نگری چوپٹ راج

ایکسین پیسکو کنسٹرکشن ایبٹ آباد ڈویژن کے دفتر میں اندھیر نگری چوپٹ راج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایکسین پیسکو کنسٹرکشن ایبٹ آباد ڈویژن کے دفتر میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج کلرک حسیب احمد دفتر کا بے تاج بادشاہ بن گیا ایک ہزارروپے ٹینڈر فارم کی بجائے دو ہزار روپے فیس وصول کرنے لگا جبکہ اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے اکثریتی فرمز کے ٹینڈرز فارم پر نہ کمپنی کا نام لکھیں اور نہ ان کی ٹوٹلنگ کی جبکہ ٹینڈر اوپننگ کو ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیا بعض منظور نظر ٹھیکیداروں سے اوپننگ کے بعد 8 فیصد کم کال ڈیپازٹ بھی وصول کردئیے جبکہ متعدد ٹھیکیداروں کو دفتر سے بے نوا جانا پڑا ان خیالات کااظہار واپڈا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لال زادہ خان نے اپنی زیرصدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر ٹھیکیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2017 کو ایکسین پیسکو ایبٹ آباد ڈویژن کے دفتر میں بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 اضلاع کے ٹینڈر تھے جس کیلئے 11 بجے سے لیکر ساڑھے گیارہ بجے تک فارم جمع کرنے کاوقت مقرر کیاگیا تھا لیکن دفتری عملے اور کلرک حسیب احمد نے اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے 11:40 پر بکس بندکردیا اس وقت تک ٹینڈر بکس میں 60 ٹینڈر فارم تھے لیکن جب ٹینڈر بکس کھولا گیا تو اس میں 200 سے زائد ٹینڈر فارم موجود تھے انہوں نے کہا کہ اکثریتی ٹینڈر فارم پر فرمز کا نام نہیں لکھاگیا تھا جو اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنے کا حسیب احمد کاا نوکہ طریقہ تھا انہوں نے کہا کہ منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے کلرک حسیب احمد نے 8 فیصد کال ڈیپازٹ وصول کردیا جبکہ اور دیگر ٹھیکیداروں کو ٹرخانے کیلئے ٹینڈر اوپننگ ایک ہفتے تک ملتوی کردیا۔