تیراہ راجگال متاثرین کی راشن بند

تیراہ راجگال متاثرین کی راشن بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود ( نمائندہ خصوصی) تیراہ راجگال متاثرین کی راشن بندتیراہ رجگال کوکی خیل متاثرین کا راشن بند ہونے پر سراپا احتجاج ۔تیراہ راجگال کوکی خیل سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کا کہنا ہے کہ 2012سے اپنے علاقے تیراہ راجگال کوکی خیل سے کشیدہ صورتحال کی وجہ سے نقل مکانی کرکے جمرود میں اپنے راشتہ داروں کے ہاں مقیم ہوگئے تھے جہاں پر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے 2012سے جاری راشن پروگرام بھی بند کردیا ہے جسکی وجہ سے تیراہ راجگال کوکی خیل قوم کے ہزاروں خاندان فاقوں پر مجبور ہیں جو کہ ان کے ساتھ ظلم ہے ۔تیراہ راجگال سے تعلق رکھنے والے غنی شاہ نے کہا کہ بند راشن پر ہمارا کوئی اعتراض نہیں لیکن حکومت تیراہ راجگال متاثرین کو اپنے علاقے میں بہ عزت واپسی کا اعلان کریں اور انکے جونقصانات ہوئے اس کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے ۔متاثرین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کا بند راشن دوبارہ بحال نہ کیا گیا تو گورنر ہاوس پشاور کے سامنے سخت احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور جمرود میں پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کرینگے ۔۔