نوشہرہ کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں ،سکندر ذیشان
نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے ہم سب کو جدوجہد کرنا ہوگا کیونکہ اس مرض پرقابو پانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ والدین پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بروقت پلائیں کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ان خیالات ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان نے گورنمنٹ ہائی سکول میں انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پرتقریب سے ڈی ایچ او ڈاکٹرارشد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید، اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اقبال خان، ای ڈی او فنانس محمدزاہد، ٹی ایم او پبی سید وقاص علی شاہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر پولیو ڈاکٹر مصطفی ، اے سی پبی محمدفاروق، اے اے سی بینش ، انوسٹی گیشن ایس پی نوشہرہ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں پولیو کے روک تھام میں بہترین کارکردگی پر پولیو سٹاف میں شیلڈ بھی تقسیم کئے سکندر زیشان نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے او ر اس مرض پر قابو پانے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ پولیو سے نہ صرف افراد کی معذوری ہوتی ہے بلکہ پورا معاشرہ متاثر ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بروقت اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں تاکہ نوشہرہ پولیو سے پاک معاشرہ تشکیل ہو۔