نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،فریقین کو نوٹس

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،فریقین کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے مخدوم نیاز ایڈووکیٹ اور ابرار رضا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف سیکریٹری قانون ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ