ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر،فریقین سے جواب طلب

ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر،فریقین سے جواب ...
ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر،فریقین سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، تفصیلات کے مطابق ملی مسلم لیگ کی جانب الیکشن کمیشن کا 11 اکتوبر کا حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،جس میں الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا تھا،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہر شخص کو پارٹی بنانے کاآئینی حق حاصل ہے ،الیکشن کمیشن کی پابندی غیر آئینی ہے ، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی رپورٹ پرملی مسلم لیگ کورجسٹرنہیں کیا،قومی ادارے کودرخواست گزارکی دستاویزات دوبارہ چیک کرنے کاحکم دیاجائے اور11 اکتوبر کاحکم نامہ کالعدم قرار دیاجائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی اور فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:۔اسلام میں کوئی جبر نہیں اور نہ ہی کسی کو زبردستی مذہب تبدیل کرانے کا اختیار ہے: عمران خان

مزید :

اسلام آباد -