مسلم لیگ ن اپنے کام پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے ، سی پیک کے فوائد صدیوں تک ملیں گے: وزیر اعظم

مسلم لیگ ن اپنے کام پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے ، سی پیک کے فوائد صدیوں تک ملیں ...
مسلم لیگ ن اپنے کام پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے ، سی پیک کے فوائد صدیوں تک ملیں گے: وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو کام شروع کرتی ہے تو اسے پایہ تکمیل تک بھی پہنچاتی ہے ، سی پیک کے فوائد صدیوں تک ملیں گے۔
گلگت بلتستان کونسل اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جغرافیائی لحاظ سے گلگت بلتستان منفرد حیثیت کا حامل ہے، یہاں کے لوگ پاکستان سے مثالی محبت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس تسلسل کے ساتھ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جمہوری اقدار کا فروغ اور جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے حقیقی معنوں میں کام کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو کام شروع کرتی ہے تو اسے پایہ تکمیل تک بھی پہنچاتی ہے ، یہ پہلی حکومت ہے جس نے دیامر بھاشا ڈیم پر عملاً کام شروع کرایا،حکومت کی اولین ترجیح ملکی تعمیر و ترقی ہے ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ سی پیک بھی اسی علاقے سے گزررہا ہے، یہ علاقہ سی پیک سے بے پناہ استفادہ کرسکتا ہے کیونکہ سی پیک ایسا منصوبہ ہے جس کے فوائد صدیوں تک ملیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -