بھارتی اداکار کی مرد سے عورت میں تبدیلی کی تصاویر وائرل
ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی ٹی وی اداکار گورو اروڑا نے خود کو مرد سے عورت میں تبدیل کر لیا ہے اور ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گورو اڑورا نے اپنا نام تبدیل کر کے گوری اروڑا رکھ لیا ہے۔گورو کی تبدیلی نا قابل یقین ہے دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کر پائے گا کہ وہ مر د تھے بھی کہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورو اب ریمپ واک کر رہے ہیں اور وہ اپنی اس تبدیلی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں۔گورو اروڑا کو اس بار شروع ہونے والے سیزن میں بگ باس پروگرام میں بھی مدعو کیا گیا ہے اور شائقین ان کی دھواں دھار انٹری کے منتظر ہیں۔ اس شو میں اب وہ اپنی گرل فرینڈ کی بجائے پہلی بار بوائے فرینڈ کے ساتھ شریک ہوں گی جس کا نام پرتھ ہے۔