ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کب اور کہاں ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ”بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے رواں سال دسمبر میں شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ “ یہ خبریں بھارتی میڈیا میں زور شور سے چل رہی ہیں ان کی بنیاد بنایا جا رہا ہے ویرات کوہلی کی اس درخواست کو، جو انہوں نے بی سی سی آئی سے کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد احمد شہزاد نے ایسی حرکت کر دی کہ پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا، حقیقت جان کر آپ کو حیرت بھی ہو گی اور افسوس بھی ہو گا
ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کہ انہیں دسمبر سری لنکا کیخلاف ہونے والی سیریز میں شامل نہ کیا جائے کیونکہ وہ نجی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی رواں برس دسمبر میں انوشکا شرما سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ رخصت بھی اسی وجہ سے طلب کررہے ہیں۔
ایک بھارتی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو حال ہی میں یورپ میں شادی کیلئے جگہ پسند کرتے بھی دیکھا گیا تاہم انوشکا کی ٹیلنٹ ایجنسی نے ان تمام خبروں کو صرف افواہیں قرار دیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”یہ صرف اور صرف افواہیں ہیں اور ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سریز میں حصہ لینے کے لیے ایسا کھلاڑی دبئی پہنچ گیا کہ آپ کی بھی خوشی کی انتہا رہے گی
یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ دن قبل ایک ٹی وی اشتہار میں اکٹھے نظر آئے تھے جس میں انہوں نے شادی کے جوڑے پہن رکھے تھے، دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔