کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی ، 32 ٹن بھارتی کپڑا پکڑ لیا

کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی ، 32 ٹن بھارتی کپڑا پکڑ لیا
کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی ، 32 ٹن بھارتی کپڑا پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹمز حکام نے کراچی میں کارروائی کے دوران 32 ٹن بھارتی کپڑا پکڑ لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی سائٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے 32 ٹن بھارتی کپڑاپکڑاگیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ بھارتی کپڑے کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا کپڑا غیر قانونی طریقے سے سمگل کرکے پاکستان لایا گیا جس پر کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعدسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

کراچی -