خان صاحب دعاکریں ریحام خان کی زبان اورعائشہ گلالئی کا موبائل نہ کھلے،اگر کھل گئے تو آپ کا کردار سامنے آجائے گا،طلال چودھری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے ،عمران خان مغرب کی مثالیں دیتے ہیں ،ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ مغرب میں ہراساں کرنے پرتاعمرعہدہ چھوڑناپڑتاہے،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا خان صاحب آپ دعا کریں کہ ریحام خان کی زبان اور عائشہ گلالئی کا موبائل نہ کھلے اگر ریحام خان کی زبان اور عائشہ گلالئی کا موبائل کھل گیا تو آپ کا کردار سامنے آ جائے گا،لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کتنے پاک و صاف ہیں،طلال چودھری نے کہا کہ یہاں ایسے بے شرم سے پالا پڑا جس نے اولاد بھی چھپائی جبکہ مغرب میں اولاد یا مال سے متعلق غلط بیانی پر سیاست بھی چھوڑنی پڑتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین وائٹ کالرکرائم کے سرغنہ ہیں، یونیورسٹی کا لیکچرر ایک 12 مرحلے کا گھر نہیں بنا سکتا، جہانگیرترین کے پاس 18 ہزارایکڑزمین اورجنوبی ایشیاکی سب سے بڑی شوگرمل ہے،موصوف کا برطانیہ میں 12 ایکڑکامحل ہے،مشرف کے لاڈلے کہتے ہیں ان پرکوئی قانون لاگونہیں ہوتا،انکی آف شور،ٹرسٹ بھی حلال ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ تلخی اور سختی نا انصافی سے آئی ہے، آپ کہتے ہیں مریم نواز کی زبان میں تلخی نہیں ہونی چاہئے،آپ نا انصافی ختم کردیں، نہ نا انصافی رہے گی نہ تلخی ۔
مزید پڑھیں:َعائشہ گلالئی،عمران خان کیلئے فرعون کیخلاف موسیٰ ثابت ہوئیں،رانا ثنا اللہ