ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا فیصلہ تبدیل ، آخری وقت میں پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا فیصلہ تبدیل ، آخری وقت میں پی ٹی آئی میں شمولیت سے ...
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا فیصلہ تبدیل ، آخری وقت میں پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے آخری لمحے میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے آج (بدھ کو ) چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں اہم پریس کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنا تھا تاہم آخری وقت میں انہوں نے اپنا یہ فیصلہ تبدیل کرلیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں اس لیے ان کی شمولیت میں وقت لگ رہا ہے تاہم وہ باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کے ذریعے ہی پارٹی میں شامل ہوں گے۔

”الطاف حسین اور مجھ میں سے بد فعلی کس کے ساتھ ہوئی ،اس کام سے پتہ چل جائے گا “عامر لیاقت حسین نے پروگرام کے دوران ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ صحافت کا جنازہ نکال دیا ،کیا کہا؟ جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کیریئر کا آغاز متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے کیا اور وہ اسی پارٹی میں رہتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور بھی رہے تاہم 22 اگست کی تقریر کے بعد انہوں نے سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنے کااعلان کردیا تھا۔

مزید :

کراچی -