کون شخص روزانہ جاتی عمرہ ڈھیروں پھل بھیجتا ہے ؟پنجاب اسمبلی میں انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

کون شخص روزانہ جاتی عمرہ ڈھیروں پھل بھیجتا ہے ؟پنجاب اسمبلی میں انتہائی ...
کون شخص روزانہ جاتی عمرہ ڈھیروں پھل بھیجتا ہے ؟پنجاب اسمبلی میں انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ جاتی امرا میں شریف خاندان کی رہائش گا ہ پرروزانہ ایک جوس کارنر سے تازہ پھل جاتے ہیں ۔تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے انکشاف کیا کہ ایک خاص جوس کارنر روزانہ تازہ پھل جاتی امرا بھیجتا ہے ،اس کے بارے میں بتا یا جائے ؟۔اس پر رانا ثنا اللہ نے جواب ٹالنے کی کوشش کی تو اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اصرار کیا کہ رانا صاحب !جوس والے کا نام بتائیں ؟۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے میاں محمود الرشید سے کہا کہ ساری باتیں چھوڑیں اور رانا ثنا اللہ کے پاس جا کر آب زم زم کا ذائقہ چکھیں ۔
مزید خبریں :ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا فیصلہ تبدیل ، آخری وقت میں پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار

مزید :

لاہور -