سیاست میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے، نوازشریف نے کسی بھی غیرجمہوری عمل کاحصہ نہ بننے کافیصلہ کیا: شاہد خاقان عباسی

سیاست میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے، نوازشریف نے کسی بھی غیرجمہوری عمل کاحصہ نہ ...
سیاست میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے، نوازشریف نے کسی بھی غیرجمہوری عمل کاحصہ نہ بننے کافیصلہ کیا: شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں جس کام کا اعلان ہوتا ہے، اسے شروع بھی کیا جاتا ہے، فنڈنگ بھی ہوتی ہے اور مکمل بھی کیا جاتا ہے۔ واحد ہماری حکومت ہے جو ترقیاتی منصوبے شروع کر کے مکمل بھی کرتی ہے، سیاست میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے ، کس جماعت نے حکومت کرنی ہے ، اس کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، نواز شریف نے کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا اور یہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی ہے۔

کون شخص روزانہ جاتی عمرہ ڈھیروں پھل بھیجتا ہے ؟پنجاب اسمبلی میں انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا
سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہوزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے منصوبے شروع کئے لیکن فنڈنگ نہیں کی،6حکومتوں نے اعلان کے باوجود دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کاکام نہیں کیا۔ن لیگ کے پاس گلگت بلتستان میں دوتہائی اکثریت ہے، ن لیگ کی حکومت آپ کے مسائل حل کررہی ہے، ناقدین بھی یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہماری حکومت کام کرتی ہے، اسکردو میں کیڈٹ کالج بھی مسلم لیگ ن نے بنایا اور یونیورسٹی کا سہرا بھی ہمارے سر ہے۔ گلگت جگلوٹ شاہراہ کا سنگ بنیاد نواز شریف نے 2 سال قبل رکھا اور اس شاہراہ کی تعمیر مشکل ترین منصوبوں میں شامل تھی جسے دسمبر میں مکمل کرلیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں ٹمبرکامسئلہ ہے،ہم نے اس معاملے میں بہت سی غلطیاں کی ہیں ، اب ٹمبر کا مسئلہ حل ہو چکا ہے کیوں کہ ہم نے اس خطے کے سارے درخت ہی کاٹ دئیے ہیں ، یہ کوئی حل نہیں ، درخت علاقے کی خوبصورتی اور معیشت کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کو ریکارڈ ترقیاتی فنڈزدئیے ہیں، سی پیک اس خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا، اس منصوبے کے تحت کو سکردو صدیوں تک مستفید ہوتا رہے گا۔ سی پیک سے انڈسٹریل زونز بنیں گے جبکہ لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -