”ثانیہ مرزا آپ بھی۔۔۔“ پاکستانیوں کی ”بھابھی“ نے گھر پہنچتے ہی تصویر اپ لوڈ کی تو اس میں ایسی چیز بھی نظر آ گئی کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا، دیکھ کر شعیب ملک بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”ثانیہ مرزا آپ بھی۔۔۔“ پاکستانیوں کی ”بھابھی“ نے گھر پہنچتے ہی تصویر اپ ...
”ثانیہ مرزا آپ بھی۔۔۔“ پاکستانیوں کی ”بھابھی“ نے گھر پہنچتے ہی تصویر اپ لوڈ کی تو اس میں ایسی چیز بھی نظر آ گئی کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا، دیکھ کر شعیب ملک بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے کھیل کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھیں مگر قومی کرکٹر شعیب ملک کیساتھ شادی سے انہیں پاکستان کی ”قومی بھابھی“ ہونے کا اعزاز بھی مل گیا جس کے بعد ان کی شہرت میں اور بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”الحمد للہ! “ محمد آصف نے سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز سے پہلے ہی قوم کو شاندار خوشخبری سنا دی، جان کر آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی
وہ کھیل کے میدان کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ہی ان کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ثانیہ مرزا جب لمبے عرصے کے بعد واپس گھر پہنچیں تو چائے کا کپ ہاتھ میں لئے ایک تصویر لے کر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اگلے ہی لمحے انہوں نے اپنے فیصلے کو عملی جامہ بھی پہنا دیا اور تصویر کیساتھ لکھا ”گھر جیسی کوئی جگہ نہیں۔۔۔ الحمد اللہ!“

جیسے ہی انہوں نے یہ تصویر اپ لوڈ کی تو سوشل میڈیا صارفین کی ’دوربین‘ جیسی نظروں نے ایک لمحے میں ہی تصویر میں نظر آنے والی تمام چیزوں کا جائزہ لے ڈالا۔ اس دوران تصویر میں نظر آنے والے دو ”حُقّہ“ (المعروف شیشہ) دیکھ کر صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور سب یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ ”ثانیہ بھابھی۔۔۔ آپ بھی!“

ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد احمد شہزاد نے ایسی حرکت کر دی کہ پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا، حقیقت جان کر آپ کو حیرت بھی ہو گی اور افسوس بھی ہو گا

سوشل میڈیا صارفین نے ایک جانب اس بات کی تائید کی کہ واقعی گھر جیسی کوئی جگہ نہیں تو دوسری جانب ”شیشہ“ کا ذکر کرنا نہ بھولے اور طرح طرح کے دلچسپ کمنٹس کر ڈالے۔

مایانتی لینگر نے لکھا ”آپ حقہ پیتی ہو۔۔۔ میں نے حقہ پائپس دیکھے ہیں۔ نشہ کرنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے“

دپیکا پڈوکون کے نام سے ایک اکاﺅنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ ”آپ سے بہت پیار ہے“

بشرہ نے بھی دیکھ ہی لیا اور لکھا ”شیشہ“

ایم اے طارق نے ثانیہ کی بات کو مزید ’وسعت‘ دیتے ہوئے کہا” حقے کیساتھ۔۔۔ واقعی گھر جیسی اور کوئی جگہ نہیں“

مکتی کانتا بارک نے لکھا ”ہاں! گھر جنت جیسا ہے“

مجیب انصاری کو شعیب ملک سے شادی کا غصہ اب تک نہ بھولا جس نے لکھا ”عزت، دولت، شہرت سب کچھ ہندوستان نے دیا، شادی کی بات آئی تو پاکستانی پسند آیا“

سلیبرٹی فین کلب نامی اکاﺅنٹ سے ٹویٹ ہوا کہ ”حقہ کون پیتا ہے؟“

ڈاکٹر جاروس نے فرمائش کی کہ” موبائل کا اگلا کیمرہ استعمال کریں، سیلفی لیں اور برائے مہربانی اپ لوڈ کر دیں“

ایم اے کے نامی صارف کو چائے پسند آئی جس نے لکھا ”چائے کس نے بنا کر دی ہے آپ کو؟ بہت اچھی لگ رہی ہے“

اودے چوپڑا نے شرارت کی کہ ”ہندوستانی گھر، پاکستانی محبت“

اریب بھی حیران ہوئی اور لکھا ”میڈم شیشہ؟ کیا آپ شعیب ملک کیساتھ شیشہ پیتی ہیں؟“

مزید :

کھیل -