قندیل بلوچ قتل کیس ،مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا

قندیل بلوچ قتل کیس ،مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا
قندیل بلوچ قتل کیس ،مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کا پولی گرفرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کو پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور کے داخلی علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع لیبارٹری لایا گیا جہاں ان کا پولی گرافک ٹیسٹ چھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد پولیس اہلکار مفتی عبدالقوی کو لے کر ملتان روانہ ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کو پولیس نے عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد ملتان ہائے وے سے گرفتار کیا تھا اور عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا تاہم دوران حراست ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں ہسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔

مزید :

ملتان -