نعروں اور دعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا:شہباز شریف

نعروں اور دعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بے بنیاد الزامات کی سیاست ...
 نعروں اور دعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  نعروں اور دعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،مستحکم اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت عبادت ہے، وسائل عوام کی امانت ہیں اور انہیں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں، ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں،  ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ملک کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور پنجاب کے طول و عرض میں آج ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور تمام بڑے منصوبوں میں جنوبی پنجاب کے عوام کو فوقیت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے ،60سے زائد ایم این اے سیٹی کے منتظر ہیں :شیخ رشید

مختلف  منتخب نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب  شہبازشریف نے کہا کہ مفاد عامہ کے بڑے منصوبے امیر اور غریب میں تفاوت کم کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں، ان منصوبوں کے ذریعے عام آدمی کو اس کا حق دیا گیا ہے، تاہم مٹھی بھر اشرافیہ کو عام آدمی کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر اعتراض ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے بھی عام آدمی کے لئے ہیں اور لاہور، ملتان اور راولپنڈی ،اسلام آباد کے لاکھوں عوام روزانہ میٹرو بسوں پر سفر کرکے کم وقت میں منزل مقصود تک پہنچ رہے ہیں، میٹرو بس عام آدمی کی باعزت سواری ہے، میٹرو بس کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین سے عوام کوسفر کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میٹرو بس کے ناقدین اب خود ایسے منصوبے پر عمل پیرا ہیں جو کہ خوشی کی بات ہے، نعروں اور دعووں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،بعض سیاسی عناصرنے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفرکو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس میں دھرنا گروپ پیش پیش رہا، کبھی دھرنوں کے ذریعے اورپھر لاک ڈاؤن کے ذریعے عوام کی خوشحالی کے منصوبوں پر وار کیاگیا لیکن اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم اورعوام کی تائید و حمایت سے دھرنا دینے والے اپنے عزائم میں ناکام رہے اوردھرنا گروپ کی عوام دشمن پالیسیاں پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہیں ، یہ سیاستدان عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور آخری سانس تک یہ مشن جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں اراکین قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر، رانا محمد افضل خان اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک شامل تھے۔

مزید :

قومی -