گزشتہ انتخابات میں ہمارے ہا تھ بندھے تھے،لیکن اب ا نتخابی عمل کی نگرانی خودکروں گا:آصف علی زرداری

گزشتہ انتخابات میں ہمارے ہا تھ بندھے تھے،لیکن اب ا نتخابی عمل کی نگرانی ...
گزشتہ انتخابات میں ہمارے ہا تھ بندھے تھے،لیکن اب ا نتخابی عمل کی نگرانی خودکروں گا:آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناہے کہ 2013کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے تاہم اگلے الیکشن میں تمام انتخابی عمل کی خود نگرانی کروں گا،میرے ساتھ اس پورے پراسس میں بلاول بھٹو بھی شامل ہوں گے،ہم اس بار مینٰٰڈیٹ چوری نہٰیں ہونے دیں گے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن کو اپنا ’’ استاد ‘‘ تسلیم کر لیا
لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کا فیصل آبادکے ٹکٹ ہولڈرزسے ملاقات میں کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں طوفان بدتمیزی برپاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان انتخابات میں ہم منشورکےساتھ میدان میں اترینگے، گزشتہ انتخابات میں مجھے ایوان صدرسے نہیں نکلنے دیاگیاتھا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی،مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک کو   کہیں کانہیں چھوڑا۔آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ فیصل آبادمیں ٹیکسٹائل صنعت کی کمرتوڑکررکھ دی گئی، اقتدارمیں آکرٹیکسٹائل کی صنعت بحال کریں گے۔

مزید :

قومی -