پاکستانی بیگمات کے وہ 9 سوالات جن کا جواب دیتے پاکستانی مردوں کی جان نکلتی ہے

پاکستانی بیگمات کے وہ 9 سوالات جن کا جواب دیتے پاکستانی مردوں کی جان نکلتی ہے
پاکستانی بیگمات کے وہ 9 سوالات جن کا جواب دیتے پاکستانی مردوں کی جان نکلتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ ایسے سوالات ہیں جو لگ بھگ ہر پاکستانی بیگم اپنے شوہر سے آئے روز پوچھتی رہتی ہے اور ہر شوہر ان سوالات سے تنگ آ کر ان کے جلے کٹے جوابات دیتا ہے۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کی رپورٹ کے مطابق خواتین نے انٹرنیٹ پر خود ہی اپنے وہ سوالات بیان کر دیئے ہیں جو شوہروں کو انتہائی ناگوار گزرتے ہیں۔آپ بھی پڑھیے:
جب بھی شوہر کمرے سے باہر نکلے تو بیگم لازماً پوچھتی ہے کہ ’کہاں جا رہے ہیں آپ؟‘
جب بھی شوہر کام سے لیٹ گھر آئے تو بیگم کی طرف سے مصنوعی سی گھبراہٹ کے ساتھ یہ سوال لازمی آتا ہے ’کہاں تھے؟ اتنی دیر سے کیوں آئے آفس سے؟‘
جب بھی کوئی شوہر کہیں جانے کا کہے تو ہر بیوی سوال کرتی ہے کہ ’واپس کب آئیں گے؟‘
لگ بھگ ہر پاکستانی بیوی شوہر سے اظہارمحبت کی خواہش میں یہ سوال لازمی پوچھتی ہے کہ ’اگر میں تم سے پہلے مر گئی تو کیا تم روﺅ گے؟‘ اور یقینا شوہر کی طرف سے ایسا جلا کٹا جواب ہی سامنے آتا ہے کہ ’نہیں مٹھائی بانٹوں گا محلے میں۔‘
ہر پاکستانی بیوی کو آئے روز محبت کی تجدید درکار ہوتی ہے چنانچہ وہ اکثر شوہر سے سوال کرتی رہتی ہیں کہ ’تم مجھ سے پیار کرتے ہو نا؟‘
ہر بیوی کی طرف سے اکثر شوہر سے یہ شک سے بھرپور سوال بھی کیا جاتا ہے کہ ’آپ کا فون کیوں مصروف جا رہا تھا؟‘
بیچارا شوہر اگر بھولے سے کہیں ہنستا دکھائی دے جائے تو بیوی کا فوری ردعمل اس سوال کی صورت میں ہوتا ہے کہ ’ایسا کیا دیکھ لیا جو اتنی ہنسی آ رہی ہے؟‘
یہ تو بیویوں کے اپنے شوہروں سے سوالات تھے۔ محبوبائیں بھی اپنے متوقع شوہروں سے ایسے ہی کچھ سوال کرتی ہے جن میں سرفہرست یہ دو ہیں:
’تم اپنی امی سے بات کب کرو گے ہمارے بارے میں؟‘
’ہم شادی کب کر رہے ہیں؟‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -