پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں ، اسلام آباد ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے: اما م کعبہ

پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں ، اسلام آباد ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ سعودی ...
پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں ، اسلام آباد ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے: اما م کعبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کہا ہے کہ میرے لیے یہ بڑی سعادت ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے مجھے مدعو کیا اور یہ موقع فراہم کیا کہ میں وفاقی کابینہ سے مخاطب ہو سکوں، پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں، پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے اور ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ 

”اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی “،شہریوں نے ایسے نعرے درختوں پر درج کرنے شروع کر دیے کہ جان کر آپ بھی ان کی سوچ کو داد دیں گے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، اجلاس میں امت مسلمہ کے مسائل کے حل اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعابھی کرائی گئی ، کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں خادمین حرمین شریفین، ولی عہد، سعودی عرب کے علما اور عوام کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان آنے کا متعدد بار موقع ملا ہے، میں پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں۔ امام کعبہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور مضبوط ہیں، پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے اور ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ اپنے ریمارکس میں امام کعبہ نے کہا کہ ترقی کے لئے تین ضروری شرائط تقویٰ، اخلاص اور حسن کارکردگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہ ملک عدم استحکام کا شکار ہوئے جو اپنا اتحاد و اتفاق برقرار نہ رکھ سکے اور انتشار کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آپس کا اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکے ملکی مفادات میں فیصلے کیے جائیں۔۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -