میرا کو شادی سے روک لیں ، عدالت میں درخواست دائر کردی گئی

میرا کو شادی سے روک لیں ، عدالت میں درخواست دائر کردی گئی
میرا کو شادی سے روک لیں ، عدالت میں درخواست دائر کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)فیملی عدالت میں اداکارہ میرا کو شادی سے روکنے کے لئے ایک اوردرخواست دائرکردی گئی ہے جس پرعدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس کی مزیدسماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیاہے،اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ فراڈئیے اور بے نام شخص نے شہرت حاصل کرنے کے لئے بے بنیاد درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

سیاسی مخالفین نواز ، مریم فوبیا کا شکار، یہ ایک دائمی مرض ہے : مریم نواز

تفصیلات کے مطابق فیملی عدالت کی جج بشری خالد نے کیس کی سماعت شروع کی تواداکارہ میرا چہرے پہ میک اپ کئے، سفید دوپٹہ اوڑھے،ملٹی کلر کی عینک پہنے اورکریم رنگ کا کوٹ پہن کر سنجیدہ انداز میں عدالت پیش ہوئیں،اداکارہ.میرا کی جانب سے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی عتیق الرحمن کے ساتھ شادی نہیں ہوئی ، نکاح کا دعویٰ جھوٹا ہے، عتیق الرحمن نے اسے بلیک میل کرنے کے لئے مبینہ طورپر جعلی نکاح نامہ بنوایا جبکہ متعلقہ یونین کونسل نے بھی اسے بوگس قرار دیا ،اداکارہ میرا کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جعلی نکاح نامے کو کالعدم قرار دے اور عتیق الرحمن کو میرا کا خاوند کہلانے سے روکے،انہوں نے مزیداستدعا کی کہ جعلی نکاح نامہ بنانے پر عتیق الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی جانب سے عدالت میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جس میں اداکارہ میرا کو شادی سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

عدالتی سماعت کے بعد اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہ کہ وہ اپنے شادی کے فیصلے کو عدالتی فیصلے تک موخر کرتی ہیں اوران کا رشتہ والدین نے طے کرناہے،انہوں نے مزید کہا کہ جوڑے اللہ کی مرضی سے بنتے ہیں ہمیں اسی ذات پر توکل کرنا چاہیے ۔

مزید :

تفریح -