حضرت امام ابو حنیفہؒ کی زندگی پر جن تین خواتین نے گہرا اثر چھوڑا ان میں ایک ایسی خاتون بھی تھی جس کے سوال کا جواب معلوم نہ ہونے پر ندامت ہوئی تو آپؒ نے فقہ کی تعلیم حاصل کرنے کا عہد کرلیا ,فقیہہ اعظم کی زندگی بدل دینے والا واقعہ

حضرت امام ابو حنیفہؒ کی زندگی پر جن تین خواتین نے گہرا اثر چھوڑا ان میں ایک ...
حضرت امام ابو حنیفہؒ کی زندگی پر جن تین خواتین نے گہرا اثر چھوڑا ان میں ایک ایسی خاتون بھی تھی جس کے سوال کا جواب معلوم نہ ہونے پر ندامت ہوئی تو آپؒ نے فقہ کی تعلیم حاصل کرنے کا عہد کرلیا ,فقیہہ اعظم کی زندگی بدل دینے والا واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مولانا عبد القیوم حقانی نے 1987 حضرت امام ابوحنیفہؒ کی شخصیت پر ایک جامع کتاب بعنوان ’’حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کے حیرت انگیز واقعات‘‘ تالیف کی تھی ۔جس کا افتتاحیہ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ کے بانی و مہتمم مولانا عبدالحق اور پیش لفظ مولانا سمیع الحق نے لکھا تھا ۔اس کتاب میں واقعہ درج ہے کہ۔۔۔۔۔۔
’’اوائل میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہؓ علم کلام کی تحصیل کی طرف متوجہ ہوئے چونکہ رگوں میں ایرانی خون اور طبیعت میں قوت اور جدت تھی۔ قدرتی ذہانت کا حصہ وافر آپ کو ملا تھا لہذا علم کلام میں ایسا کمال پیدا کیا کہ بڑے بڑے اساتذہ فن بحث کرنے میں امام صاحب سے جی چراتے تھے۔چنانچہ اس زمانہ میں یہ واقعہ بھی پیش آیا کہ کسی عورت نے امام صاحب کی دکان پر حاضر ہوکر طلاق یا حیض کا کوئی مسئلہ دریافت کیا۔ مگر امام صاحب نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے امام حمادؒ کی درسگاہ کی طرف اشارہ کیا اور ساتھ ہی عورت کو یہ بھی تاکید کردی کہ امام حمادؒ جو جواب دیں اس سے مجھے بھی آگاہ کرنا چنانچہ اس عورت نے جب واپسی پر جواب سنایا تو اس سے امام صاحب کو بے حد ندامت ہوئی اور بس اسی وقت سے علم فقہ سیکھنے کا عزم کرلیا اور امام حمادؒ کے حلقہ درس میں پابندی سے حاضری شروع کردی تاآنکہ امام حمادؒ کے جانشین قرار پائے۔بعد میں حضرت امام ابوحنیفہؒ اس جانب اشارہ کرکے کہا کرتے تھے ۔

شہنشاہ اورنگزیب نے ایک ولی اللہ کی بیوی کو رقم بھیجی تاکہ وہ ۔۔۔۔۔۔ جواب میں ولی اللہ کی زوجہ نے شہنشاہ کو وہ کرارہ جواب بھجوایا کہ اسکا شرم سے زمین میں ہی گڑگیا
’’ایک عورت نے مجھے دھوکہ دیا اور ایک عورت نے مجھے زاہد بنایا اور ایک عورت نے فقیہہ بنایا‘‘

مزید :

روشن کرنیں -