ورزش کی وہ قسم جو مردوں کو مردانہ کمزوری کا شکار بنادیتی ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

نیویارک(نیوز ڈیسک) اس میں کیا شک ہو سکتاہے کہ ورزش انسانی صحت کیلئے بے حد فائدہ مند ہے، لیکن یہ بھی تو سچ ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی۔ تو بس یہ بات ورزش کے بارے میں بھی سچ ہے۔ یقین نا آئے تو امریکہ کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کی اس تحقیق کو دیکھ لیجئے جس کے مطابق بہت زیادہ ورزش کرنا مردانہ صحت کیلئے سخت نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
سائنسدانوں نے اس تحقیق کے دوران 1000 مردوں سے ان کی ورزش کی عادات اور مردانہ صحت کے متعلق معلومات جمع کیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو مرد باقاعدگی سے سخت ورزشیں کرتے ہیں ان میں جنسی تحریک ماند پڑ جاتی ہے اور انہیں ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
’یہ ایک چیز دیکھنا چھوڑ کر میں نے 10 ماہ میں قدرتی طریقے سے 63 کلو وزن کم کرلیا‘ خاتون نے وہ راز بتادیا جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونا چاہیے
اس تحقیق کی بناءپر ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ورزش ضرور کریں لیکن حد سے زائد ورزش سے گریز کریں اور اپنے جسم کو مناسب آرام دینے پر خصوصی توجہ دیں۔ اس کی ایک صورت باقاعدگی سے 8 گھنٹے کی نیند حاصل کرنا بھی ہے۔ ایک اور تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آچکا ہے کہ جو لوگ اوسطاً 5 سے 6 گھنٹے سوتے ہیں ان کی جنسی تحریک میں 10 سے 15 فیصد کمی ہوجاتی ہے کیونکہ ان میں مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی افزائش کم ہوجاتی ہے، جو جنسی تحریک میں کمی کا سبب بنتی ہے۔
نیند یا ذہن کو پرسکون کرنے والی دیگر سرگرمیوں کی وجہ سے جسم میں کورٹیسول ہارمون کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے، جو جنسی تحریک میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ اسی طرح مچھلی، انڈے اور چاکلیٹ جیسی غذائیں بھی جنسی تحریک میں اضافہ کرتی ہیں۔ مختصر یہ کہ اگر آپ مردانہ طاقت کی حفاظت چاہتے ہیں تو سخت ورزشوں سے گریز کریں، نیند پوری کریں، ذہنی دباﺅ سے بچیں، اور سادہ و صحت بخش خوراک استعمال کریں۔