عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں نے وہاں پر ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہوگا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب جانا اور پھر غیر قانونی طور پر وہیں مقیم ہوجانا یقینا اچھی بات نہیں، لیکن اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کام میں پاکستانیوں نے دیگر تمام ممالک کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں مقامی اخبار الحیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سال 2016-17ءکے دوران عمرہ کیلئے جانے والے افراد میں سے مملکت میں زائد المعیاد قیام کرنے والوں میں پاکستانیوں کا پہلا نمبر ہے۔
قانونی مدت سے زائد قیام کرنے والے کل افراد کی تعداد 14لاکھ 53 ہزار 440 تھی، جن میں سے 6905 پاکستانی تھے۔ دوسرے نمبر پر نائیجیریا کے باشندے رہے جن کی تعداد 1629 تھی اور تیسرے نمبر 1081 کی تعداد کے ساتھ مصری باشندے رہے۔ اسی طرح انڈونیشیا اور سوڈان بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر آئے۔
دبئی میں پولیس سٹیشن کے باہر لگائے گئے اس بینچ کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کا بھی دل کرے گا یہیں پر جاکر بیٹھ جائیں
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بالا عرصے کے دوران عمرہ زائرین کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق انڈونیشیا سے رہا۔ اس ملک سے 8لاکھ 67 ہزار 246زائرین آئے، جس کے بعد سب سے بڑی تعداد میں مصر سے زائرین آئے جن کی تعداد 6لاکھ 8ہزار 561 تھی۔ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر بھارت رہا جس کے زائرین کی تعداد 5لاکھ 25 ہزار 278 تھی، جبکہ ساتویں نمبر پر 4 لاکھ 40ہزار 398 زائرین کے ساتھ ترکی رہا۔