سنی لیون نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کے بعد اب ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیاہے کہ سن کر ان کے چاہنے والے ٹی وی کے سامنے سے اٹھنے کا نام ہی نہیں لیں گے کیونکہ۔۔۔

سنی لیون نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کے بعد اب ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیاہے ...
سنی لیون نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کے بعد اب ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیاہے کہ سن کر ان کے چاہنے والے ٹی وی کے سامنے سے اٹھنے کا نام ہی نہیں لیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالغوں کی فلموں سے شہرت پانے والی سنی لیون اب بالی ووڈ میں اتنی مقبول ہو چکی ہیں کہ کوئی بھی آئٹم سانگ ان کے بغیر ادھورا سمجھا جاتاہے اور انہو ںنے بہت سی اداکاراﺅں کو مشکل میں ڈال دیاہے تاہم اب سنی لیون ایک ایسا کام کرنے جارہی ہیں کہ ان کے مداح ٹی وی کے سامنے سے اٹھنے کا نام ہی نہیں لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سنی لیون نے اب ٹی وی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے اور وہ اب بھارتی ٹی وی پر شو ’فٹ سٹاپ‘ میں بطور ’فٹنس گرو ‘ دکھائی دیں گی ۔سنی لیون کا یہ نیا شو نومبر کے ماہ میں بھارتی ٹی وی چینل ’MTV‘ پر چلایا جائے گا ۔سنی لیون اس شو میں کم محنت سے زیادہ وزن کم کرنے کے مختلف ٹوٹکے اور اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے ورزش سکھائیں گی ۔اس شو میں ورزش کے حوالے سے تمام تر خدمات گرو مکی مہتا سرانجام دیں گے ۔


سنی لیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر کوئی اپنی مصروفیات میں سے ورزش کیلئے وقت نکال لے ،میں جانتی ہوں کہ ورزش ایک مشکل کام ہے لیکن اسے لوگوں کیلئے انتہائی دلچسپ بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گیاہے ۔انہو ںنے کہا میں اپنے شو میں وہ کس طرح بہترین میوزک کے ساتھ اپنی ورزش کو خوشگوار بنا سکتے ہیں ۔

مزید :

تفریح -