کشمیری قیادت مل کر تحریک آزادی کے حوالے سے ریاستی حکومت کا کردار واضح کرے: فاروق حیدر خان

کشمیری قیادت مل کر تحریک آزادی کے حوالے سے ریاستی حکومت کا کردار واضح کرے: ...
کشمیری قیادت مل کر تحریک آزادی کے حوالے سے ریاستی حکومت کا کردار واضح کرے: فاروق حیدر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہریاست کی تمام سیاسی قیادت مل کر تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے حکومت آزادکشمیر کا کردار واضح کرنے کے لیے تجاویز دے، مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق کشمیری ہیں اس لیے آزادکشمیر حکومت کا کردار بامقصد اور قابل عمل ہونا چاہیے تاکہ دنیا ہماری آواز کو سن سکے،مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے پیپلز پارٹی،تحریک انصاف، مسلم کانفرنس، جے کے پی پی،جماعت اسلامی اور دیگر ساری جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں اورمقبوضہ کشمیر کے حالات کو دینا بھر کے سامنے لانے کے لیے آزادکشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں۔

پاک آرمی کی جانب سے چھڑائے جانے والی کینیڈین خاتون کو کتنے عرصے سے طالبان نے پاکستان میں رکھا ہوا تھا؟ رہا ہونے والی خاتون نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، جان کر پاک فوج بھی حیران پریشان رہ جائے گی
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ساری سیاسی قیادت نے ملکر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ ہم سب کی مجرمانہ غفلت ہوگی۔ پاکستان کے 21کروڑ عوام ، آزاد کشمیر کی 45لاکھ اور گلگت بلتستان کے 20لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ہمار ا وکیل ہے جس نے ہر فور م پر کشمیر یوں کے حق خودارادیت کی آواز کو بھر پور انداز سے اٹھایا ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے آزادکشمیر کے لوگوں کے جو کام کیے انکی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین احتجاجی جلسوں کی قیادت کریں۔ پاکستان کی ساری سیاسی قیادت قابل احترام ہے۔ کسی کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جب سزائے موت دینے کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ اسوقت بھی وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین تھے۔ میاں نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اور کشمیریوں کی آواز بین الاقوامی فورمز پر جاندار اندازمیں اٹھائی۔ انہوں نے ہمارا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا ،منگلا ڈیم رائلٹی ،کا مسئلہ حل کیا اور  PSDPمیں ہمارے میگا منصوبہ جات شامل کروائے اور مالیاتی مسائل سے نجات دلوائی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جس طرح آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا آج تک کوئی لیڈر نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج حکومت کا حصہ ہے اور آئین کے تحت اسکی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔ جوا پنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا رہی ہے۔ موجودہ ملٹری لیڈر شپ مثبت سوچ رکھتی ہے۔

مزید :

مظفرآباد -