پنڈی بھٹیاں میں 5 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والا نوجوان وکیل اغوا کے بعد قتل
حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میںپسند کی شادی کرنے والے نوجوان وکیل کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ ایڈووکیٹ ثقلین عباس کی لاش پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاو¿ں چوکیریاں کے قریب سے نہر جھنگ برانچ سے برآمد ہوئی۔مقتول کے ورثاءکا کہنا ہے کہ 5 ماہ قبل ثقلین عباس نے پسند کی شادی کرکے نیوسٹی واہ کینٹ میں رہائش اختیار کی تھی۔
ورثاءنے الزام عائد کیا کہ 19 اکتوبر کی شام لڑکی کے چچا اور دیگر رشتے داروں نے مل کر ثقلین عباس کو اغوا کیا اور بعدازاں اس کی لاش برآمد ہوئی۔مقتول کے اغوا کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پنڈی بھٹیاں بار ایسوسی ایشن نے اس اندوہناک قتل پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔