کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مقدس لہو کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے : سید علی گیلانی

کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مقدس لہو کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے : سید علی ...
کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مقدس لہو کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے : سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ہر طرح کے حربے آزما رہا ہے لیکن کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مقدس لہو کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ 
کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر سبزار احمد صوفی کی نماز جنازہ کے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 1947 ؁ء میں فوجی طاقت کے بل پر جموں وکشمیر کے ایک بڑے حصے پر کشمیریوں کی مرضی اور منشا کے خلاف قبضہ جما لیا جسکے خلاف کشمیری گزشتہ 71برس سے برسرپیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے 10 لاکھ کے لگ بھگ فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر رکھے ہیں جن کا کشمیری بے سرو سامانی کی حالت میں مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی یا اقتصادی مراعات کے حصول کیلئے نہیں بلکہ صرف اور صرف اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ۔