بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں:میر واعظ

بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ...
بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں:میر واعظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آن لائن)حریت کانفرنس (ع) گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے نوگام سرینگر میں معرکہ آرائی کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کئے گئے اعلیٰ تعلیم یافتہ ایک اور سکالرشہید سبزاراحمد صوفی اور شہید آصف احمد گجری کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کے طاقت کے نشے میں چور پالیسی اپنے جنونی اور ہٹ دھرمی سے عبارت رویے کے سبب کشمیر کے اب تعلیم یافتہ نوجوان حق خودارادیت اور آزادی کی تحریک کو آگے بڑھانے میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا کے مطابق میر واعظ کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ہمارے ہزاروں شہداء جس بلند نصب العین کے حصول کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں اس کا تحفظ اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے جہاں یکسوئی اور استقامت کی شدید ضرورت ہے، وہاں قیادت اور قوم کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان قربانیوں کو پایہ تکمیل تک لیجانے کیلئے ہر سطح پر بھرپور عزم اور استقلال کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کشمیر کے حوالے سے تلخ حقائق اور زمینی صورتحال کا ادراک اور احساس کرے اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حق خودارادیت کی بنیاد پر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنی جارحانہ پالیسی میں تبدیلی لائے۔