نامعلوم افراد کی جانب سے سینئر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

نامعلوم افراد کی جانب سے سینئر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

  



لاہور(کرائم رپورٹر)نامعلوم افراد کی جانب سے سینئر صحافی،پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر صبغت اللہ کو قتل کی دھمکیاں، واقع کے مطابق انہیں گزشتہ کئی ماہ سے نا معلوم افراد کی جانب سے مختلف ذرائع سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں، دو ہفتے قبل شام تقریباً 7بجے کچہ لارنس روڈ سے ریس کورس روڈ کی طرف جاتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ان کی گاڑی کا تعاقب کرکے گاڑی روکی اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے واقع کی ایف آئی آر (900/19) گزشتہ روز (24-10-2019) تھانہ سول لائنز لاہور میں درج کر لی ہے،اس حوالے سے پنجاب یونین آف جرنلسٹس، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلبوں نے سینئر صحافی صبغت اللہ چودھری کو نا معلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے،صحافتی تنظیموں کا کہنا ہیکہ حقائق سے پردہ اٹھانے کی پاداش میں گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد صحافیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے سچ کی آواز نہیں دبائی جا سکتی، یونین رہنماؤں نے صحافی صبغت اللہ چودھری کو جان کا تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی