سٹی ڈویژن پولیس کے چھاپے جرائم میں ملو ث131ملزم گرفتار

سٹی ڈویژن پولیس کے چھاپے جرائم میں ملو ث131ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی سٹی ڈویژن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث131ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث4 گینگز کے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03 موٹر سائیکلیں، 09پسٹلز،07 موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران25 ملزمان کے قبضہ سے22پسٹلز،03 رائفلز اور گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران22 ملزمان کے قبضہ سے 07کلوگرام سے زائدچرس،1.5کلو گرام بھنگ اور87 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی