معاشی پالیسیوں کی بہتری تحریک انصاف کا منشور ہے، بلال غفار

معاشی پالیسیوں کی بہتری تحریک انصاف کا منشور ہے، بلال غفار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آنے سے متعلق کہا کہ  اس میں کوئی شبہ نہیں حکومتِ پاکستان کی کارکردگی عالمی سطح پر اثر انداز ہورہی ہے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی بہتری پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہیں عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں صوبائی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسمبلی نے کہا بزنس رینکنگ میں بہتری آنے سے پاکستان کے تجارتی اور معاشرتی حالات مثبت ہونگے بزنس رپورٹ میں پاکستان کا درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا وزیر اعظم کی کوششوں اور کاوشوں سے آج پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے