کراچی، پولیس اہلکاروں سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ

کراچی، پولیس اہلکاروں سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے وفاداری کاحلف لیکربھرتی ہونے والے اہلکاروں سے دوبارہ حلف لینے کافیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں مرحلہ وار تمام تھانوں کو حلف نامے جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث ہونے پرنئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کراچی پولیس نے تھانیداروں سے حلف نامے لیناشروع کردیئے ہیں۔پہلے مرحلے میں ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے تھانیداروں کوحلف نامے جاری کیے ہیں جن سے گٹکا، منشیات، چائناکٹنگ، زمین پرقبضے میں ملوث نہ ہونے کاحلف لیاجارہاہے۔ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے اپنے ماتحت ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ لکھ کردیں کہ کسی غیرقانون کام کا حصہ نہیں ہیں، غیرقانونی کام کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دارہوگا۔ایس ایس پی نے متنبہ کیاہے کہ اگر کوئی افسرجرائم میں ملوث پایاگیاتونوکری سے فارغ کردیا جائے گا اور سرکاری ونجی سطح پربیٹررکھنے والے تھانیداروں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر