کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں سے موبائل چھن رہے ہیں،خواجہ اظہار

کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں سے موبائل چھن رہے ہیں،خواجہ اظہار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں روزنہ کہ بنیاد پر لوگوں سے موبائل چھن رہے ہیں اور وزیر اعلی کو رپورٹ دی گئی کے اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا اس ایشو میں کل سندھ اسمبلی میں اٹھاوں گا،جب تک وفاقی صوبائی اور مقامی حکومت مل کر کام نہیں کرے گے تب تک کراچی کے مسائل ختم نہیں ہونگے،وزیر اعلی کا یہ کام نہیں کے وہ کچرا اٹھائے،وزیر اعلی کچرے پر ناراض ہو تو اس کا مطلب ہے کے پوری ٹیم نااہل ہے،ہم سے مولانا صاحب نے کوئی رابطہ نہیں کیا،ہم تو حکومت کے اتعادی ہیں ریاست کے خلاف کسی بھی اقدام میں شریک نہیں ہونگے،قومی کرکٹرز کو صوبائیت کا نشانہ بنانہ غلط عمل ہیں،کھلاڑی کسی شہر یہ صوبے کہ نہیں ہوتے یہ پورے ملک کے ہوتے ہیں،بلاول بھٹو کو کراچی کی فکر چھوڑ کر لاڑکانہ کی فکر کرنی چاہئے،لاڑکانہ پپلزپارٹی کے ہاتھ سے نکل گیا ہے معظم عباسی نے پپلزپارٹی کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے،کراچی پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا ہے کراچی پاکستان کا دل ہے یہاں تمام قومتیں رہتی ہیں،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اگر کوئی سیاسی جماعت اندرون سندھ سے جیت کر وزیر اعلی بنا لیتی ہے تو کیا کراچی اسکو گروی دے دیں،یہ شہر وفاق کا شہر ہے کسی کی جاگیر نہیں ہے،بلاول سے کہوں گا اپنا طرز حکمرانی ٹھیک کرے،بلاول نے کہا تھا کہ اپنے وزرا کے خلاف ڈنڈا اٹھاں گا اب اپنے وزرا کے خلاف ڈنڈے چھوڑ کر وفاق کے پیچھے پڑ گئے ہیں،کرپشن کے الزامات یوں نہیں بے سبب کچھ تو پردہ داری ہے اگر شہر کیں جرائم کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر