گڈز ٹرانسپورٹرزکا کنٹینرز نہ چھوڑنے پر کاروباربند کرنے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرزکا کنٹینرز نہ چھوڑنے پر کاروباربند کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پکڑے گئے 5ہزار سے زائد کنٹینرز نہیں چھوڑے گئے وہ وہ مکمل طور کام بند کردیں گے۔جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اسلم،جنرل سیکرٹری غلام محمد آفریدی اور نائب صدر غلام محمد یاسین نے کہا کہ حالیہ دھرنے اور احتجاج کو روکنے کیلئے حکومت نے 5ہزار کنٹینر پکڑ لیے ہیں۔مال بردار گاڑیاں پنجاب اورکے پی کے میں پکڑی جارہی ہیں۔کنٹینرز میں کھانے پینے کی اشیا سمیت ادویات بھی شامل ہیں اور ان اشیا کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہے،موجودہ حالات میں امپورٹ ایکسپورٹ میں ڈیمریجز لگ رہے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کا یومیہ ساڑھے سات کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے،جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زبردستی گاڑی پکڑی جارہی ہیں۔ہم کاروبار بند نہیں کرنا چاہتے۔اس پکڑ دھکڑ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔دھرنا دور ہے مگر یہ دھرنا سے پہلے حالت خراب کر رہے ہیں۔کے پی کے میں 20 تاریخ سے گاڑیوں کو روکنا شروع کردیا گیا تھا۔ایک گاڑی میں کروڑوں کا مال موجود ہے۔ایک سال سے ٹرانسپورٹ کو نقصان ہورہا ہے۔جس طریقے سے گاڑیاں پکڑی گئی ہیں طریقہ کار غلط ہے۔ایک ایک تھانیدار کو 50گاڑیاں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہم پہلے ہی نقصان میں ہیں۔ہمارے لوڈ کنٹینرز چھوڑ دیے جائیں تو گاڑیاں اور خالی کنٹینرز حکومت کو فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ایکسپورٹ کے فروٹس اور دیگر اشیا موجود ہیں۔ہمارے ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکومت ڈرائی پورٹ سے کنٹینرز حاصل کرے،۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پکڑی گئی لوڈ گاڑیوں کو چھوڑنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔اگر 24گھنٹے کے اندر ہمارے کنٹینرز نہیں چھوڑے گئے تو ہم مکمل طور پر کام بند کردیں گے۔