سندھ میں معاشی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، اسلم خان

      سندھ میں معاشی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، اسلم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و ممبر قومی اسمبلی اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت تاجروں اور علماء کرام کرام کے تحفظات کو دور کریگی مگر وزیراعظم استعفی کسی صورت نہیں دیں گے، سندھ میں معاشی حالات کی خرابی کرنے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، کراچی کے مسائل کو حل کرناصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، سارا ملبہ وفاقی حکومت پر نہ ڈالا جائے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دورے کے موقع پر کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر ایم پی اے عمر عمیری اور کارکنان کی بڑی تعدا د موجود تھی، ممبر قومی اسمبلی اسلم خان نے کہا کہ مولانا نے آزادی مارچ کیا تو عوام کا تحفظ یقینی بنائیں گے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپنے ذاتی مفادات کے لئے مدرسے کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں، مولانا گرفتار ہو کر ہیرو بننا چاہتے ہیں اور حکومت ایسا نہیں کریگی، مولانا نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے ان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے ختم ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑاہے، اس وقت سندھ کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، ان کے پاس نہ تو روزگارہے اور نہ ہی چھت، گزشتہ گیارہ سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور انہوں نے کرپشن کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، مولانا فضل الرحمن کا مارچ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کرپشن بچانے کے لیے ہے، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عمر عمیری کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ والوں نے اگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو حکومت قانون کے مطابق ان کو آڑے ہاتھوں لے گی، مولانا اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ لوگ پاک فوج کے خلاف تقریریں کرنے اور عوام کو اکسانے میں ملوث ہیں