منی پلے ایریا پر واجب الادا ٹیکس ادا کرنا چاہئے، مکیش کمار چاؤلہ

منی پلے ایریا پر واجب الادا ٹیکس ادا کرنا چاہئے، مکیش کمار چاؤلہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ تمام تفریحی مقام، واٹر پارکس، منی پلے لینڈ (انڈور پلے ایریاز)، آڈیٹوریم اور اور کھیلوں کے اسٹیڈیموں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جانا چاہئے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے اور ان سب کو قانون کے مطابق ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول عبدالحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ کراچی میں پانج تفریحی پارک، چھ واٹر پارکس، دس منی پلے لینڈ اور آٹھ آڈیٹوریم / اسپورٹس اسٹیڈیم ہیں جبکہ حیدرآباد میں ایک تفریحی پارک موجود ہے۔، ٹھٹھہ میں دو واٹر پارکس اور ایک واٹر پارک ٹنڈو آدم میں ہے۔ مکیش کمار چاؤلہ نے ڈائریکٹر انٹرٹینمنٹ سے کہا کہ وہ ان جگہوں کا مکمل سروے کریں اور ٹیکسوں کی وصولی کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر