کراچی پولیس کی کارروائیاں 4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  کراچی پولیس کی کارروائیاں 4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن اور مدینہ کالونی سے پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں امیر حمزہ اور وہاب عباسی شامل ہیں، ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایک اور واقعے میں پولیس نے مدینہ کالونی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان عبدالمبین اور ذیشان کے قبضے سے ایک پستول، چوری کی موٹر سائیکل اور 5 ہزار روپے کی نقد رقم ملی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر