ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ‘ حبیب الرحمن درخواستی

  ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ‘ حبیب الرحمن درخواستی

  



مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی)جامعہ شیخ درخواستی ڈیرہ روڈ راجن پور میں جمعیت علماءاسلام س کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی کی آمد علماءکرام نے کارکنان سے خطاب کیا۔ جمعیت علماءاسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی ، جمعیت علماءاسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی جمعیت علماءاسلام جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری عتیق الرحمن ارشد مولانا رحمت الرحمن درخواستی مفتی محمد مشتاق مولانا عبدالحی عابد مولانا زکریا مزاری سید توقیر شاہ مولانا(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ابوبکر درخواستی ، محمد یسین سومرہ ، مولانا عمر مزاری نے خطاب کیا تقریب میں بھارت کے خلاف بروقت کاروائی پر افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگوائے شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے اپنے خطاب میں کہا کہا وطن عزیز کے دفاع کے لئیے مدارس کے علماءو طلبا اساتذہ دینی جماعتیں شانہ بشانہ ہوں گے ملکی سلامتی کے لئیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کے خلاف بلاجواز پابندیاں ختم کر کے مشکلات دور کرے ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لئیے عملی اقدامات کئیے جائیں اور سیکولرازم کا راستہ روکا جائے جمعیت علماءاسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری عتیق الرحمن ارشد نے کہا کہ غیرت مند اور بہادر قومیں حملہ کرنے والوں کے جواب یونہی دیا کرتی ہیں جے یو آئی س کا ہر کارکن وطن عزیز کے دفاع کے لئیے اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑا ہے ہم اپنے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لئیے ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم قائد جمعیت مولانا حامد الحق حقانی جرنیل جمعیت مولانا عبدالرﺅف فاروقی شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی کے حکم پر 27 اکتوبر بروز اتوار کو ہر ضلعی تحصیل ہیڈ کوارٹر پر کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لئیے یوم سیاہ سیمینار ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ملکی سلامتی

مزید : ملتان صفحہ آخر