ایڈورٹائزمنٹ فیس کی عدم ادائیگی پر کارروائی ‘ ہورڈنگ بورڈز ‘ پینا فلیکس ضبط

  ایڈورٹائزمنٹ فیس کی عدم ادائیگی پر کارروائی ‘ ہورڈنگ بورڈز ‘ پینا فلیکس ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع کونسل ملتان کے لینڈ آفیسر و انچارج ایڈورٹائزمنٹ امتیاز چٹھہ کی ایڈور ٹائزمنٹ فیس کے ڈیفالٹرزکے خلاف کاروائی، بابر چوک، عسکری بائی پاس، ناگ شاہ سمیت دیگر روڈز پر لگے ہورڈنگ بورڈ سے پینا فلیکس(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

اتار کر قبضہ میں لے لیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ضلع کونسل ملتان کے چیف آفیسر شاہد اقبال کی جانب سے ایڈورٹائزمنٹ فیس وصولی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے گئےہیں اس ضمن میں انچارج ایڈورٹائزمنٹ امتیاز چٹھہ نے بابر چوک، عسکری بائی پاس، ناگ شاہ سمیت دیگر روڈز پر لگے ہورڈنگ بورڈ سے پینا فلیکس اتار کر قبضہ میں لے لئے ہیں اور ڈیفالٹرز کو فیس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

بینا فلیکس

مزید : ملتان صفحہ آخر