اشیاء خوردونوش کی برآمدات‘ پچھلے سال  کے مقابلہ میں 13.98فیصد اضافہ ریکارڈ 

      اشیاء خوردونوش کی برآمدات‘ پچھلے سال  کے مقابلہ میں 13.98فیصد اضافہ ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیائے خورونوش کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

 پاکستان نے اشیائے خورونوش کی برا?مدات سے 984.757 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.98 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خورونوش کی برا?مدات سے ملک کو 864.005 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ پہلی سہ ماہی میں ماہانہ بنیادوں پرستمبرکے مہینہ میں اشیائے خورونوش کی برا?مدات میں اضافہ کی شرح 12.90 فیصد رہی۔ستمبر میں اشیائے خورونوش کی برا?مدات سے پاکستان کو 333.014 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ ستمبر میں اشیائے خوراک کی برا?مدات سے پاکستان کو294.96 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ برآمدات کی نسبت پہلی سہہ ماہی میں اشیائے خورونوش کی درآمدات میں 78۔24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جولائی سے ستمبر تک پاکستان نے اشیائے خورونوش کی درآمدات پر09۔1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں درآمدات پر45۔1 ملین ڈالر صرف ہوئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر