ججز مقدمات کی سماعت مکمل نہ ہونے تک چیمبر میں نہ جائیں‘ محمد یار والانہ

    ججز مقدمات کی سماعت مکمل نہ ہونے تک چیمبر میں نہ جائیں‘ محمد یار والانہ

  



راجن پور‘(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پورمحمد یار ولانہ کی زیر صدارت ضلع بھر کے تمام جوڈیشل آفیسرز کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر کے تمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سینئر سول جج اور سول ججزے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اجلاس میں تمام ججز ضلع راجن پور کی کارکردگی ماہ ستمبر 2019 کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے مطابق ضلع بھر کی تمام عدالتوں نے ماہ ستمبر2019؁ء میں 2806 سول و فوجداری مقدمات کے فیصلے کیے۔ مزید اس ضمن(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تمام ججز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام مقدمات کی پکارو سماعت کریں اور جب تک تمام مقدمات کی سماعت مکمل نہیں ہوتی تب تک چیمبر میں نہ جائیں بلکہ عدالت میں رہیں۔معزز عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایت پرمکمل طور پر عمل پیرا ہوں۔مزید برآں کہ کوئی بھی گواہ بغیر شہادت قلم بند کرائے عدالت سے واپس نہ بھیجا جائے۔ اجلاس میں ماجد کریم فاروق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور و محمد مکی سول جج جام پور کی کارکردگی کو سراہا گیا۔جنہیں ماہ ستمبر 2019؁ء میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پرکتب بطور انعام سے نوازا گیا۔ محمد یار ولانہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پورنے مورخہ 19اکتوبر 2018؁ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو اُس وقت ضلع راجن پور میں 8891مقدمات زیر سماعت تھے اور ان کے اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران27767 نئے مقدمات دائر ہوئے جن میں سے29155مقدمات نمٹائے گئے۔

محمد یار ولانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر