چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ دفتر کے سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی انسولین چوری‘انکوائری کا حکم

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ دفتر کے سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی انسولین ...

  



ملتان (وقا ئع نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ دفتر کے سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی انسولین چوری ہوگئی ہیں۔جس پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو سٹور کیپر(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

محمد اشفاق نے رپورٹ کی کہ دفتر کے سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی 2000 انسولین چوری ہوگئی ہیں۔جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے اور انکوائری کا حکم دیا ہے۔انکوائری آفیسر(ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر) نے سٹور کیپر محمد اشفاق،سٹور کیپر حبیب الرحمن،سینٹری انسپکٹر(سٹور کیپر ای پی آئی)ارشد،ویکسی نیٹر(سٹور کیپر ای پی آئی)مظفر،سٹور کیپر اصغر کو طلب کر لیا ہے۔تمام افراد کو ضروری دستاویزات،ثبوت بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چوری شدہ انسولین کی قیمت 12 لاکھ روپے سے زائد ہے۔جسکی چوری میں ایک اعلی افسر ملوث ہیں۔مگر اپنے آپکو بچانے کے لئے اعلی افسر نے ملازمین پر ملبہ ڈالنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

انسولین چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر