فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ مضر صحت اشیاء کے استعمال‘ ناقص صفائی پر لاکھوں کے جرمانے

  فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ مضر صحت اشیاء کے استعمال‘ ناقص صفائی پر ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی ساؤتھ ون اورٹو کی فوڈسیفٹی ٹیوں نے پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات، ٹوٹے،گندے فریزرز کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرمختلف ہسپتالوں میں قائم کینٹینزکو47,000کے جرمانے عائد کیے۔مزید برآں روزمرہ کارروائیوں کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر197,500کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ ہسپتالوں میں محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے کینٹینز کی چیکنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جاتا ہے۔ علاج کی خاطر ہسپتالوں میں آنیوالے لوگوں کو مضر صحت اشیاء کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص اشیائے خورونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ہمار ا مشن محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا کر غذائی بیماریوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ڈویژن بھرمیں کارر وائیوں کے دوران زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ملاوٹی مصالحہ جات، کیمیکلزاور مضر صحت خوراک تلف کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر