بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی‘ صارفین پریشان

  بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی‘ صارفین پریشان

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو افسروں نے صارفین کے بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی ہے۔میپکو افسر ہر ماہ کے آخری (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

ہفتہ میں صارفین کے بجلی بلوں کی اقسط پر پابندی عائد کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین شدید پریشانی ومسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔میپکو صارفین سے ماہانہ بنیادوں پر صارفین سے 28 ارب روپے سے زائد کی بلنگ کی مد میں وصولیاں کر رہی ہے لیکن آپریشنل افسران صارف دشمن پالیسی اپنائے ہوئے نہ صرف اقساط سے انکار کر دیتے ہیں بلکہ توہین آمیز رویہ بھی اختیار کرتے ہیں۔گزشتہ روز آپریشنل افسروں بالخصوص ایگزیکٹو انجینئرز نے صارفین کے بلوں کی اقساط نہیں کیں اور انتظامیہ کی جانب سے اقساط پر پابندی کو جواز بنا کر انکار کردیا اور دفتری عملے کو احکامات دیتے رہے کہ اقساط کے لئے آنے والے صارفین کو دفترمیں نہ آنے دیا کریں۔صارفین نے افسروں کے رویے اور سلوک کو پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازش قرار دیا ہے اور ایسے افسروں کے غیر ذمہ دارانہ سلوک کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پابندی

مزید : ملتان صفحہ آخر