بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ مخدوم مبین احمد

  بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ مخدوم مبین احمد

  



 ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)ترنڈہ محمد پناہ،زیر زمین پانی میں آرسینک کی مقدار میں اضافہ پر تشویش ہے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی،مزید(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

فلٹریشن پلانٹس بھی لگائیں گے،شہر بھر میں ٹف ٹائلز اور سیوریج کے منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگاان خیا لات کا اظہار مخدوم سید مبین احمد ایم این اے نے یونین کونسل ترنڈہ محمد پناہ میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے عمارت کی تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا اس پر انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے شہریوں کو آرسینک سے پاک صاف شفاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی انہوں کہا کہ شہر بھر میں گیس پریشر کی کمی دور کرنے کیلئے نئی پائپ لائنز ڈالی گئی ہیں اور اب شہر بھر میں ٹف ٹائلز اور نئی سیوریج کے منصوبے پر جلد آغاز کردیا جائے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم سید عبدالقادر،سرداریونس خان عباسی،سید وسیم مشتاق بخاری،حافظ سلطان اویسی،راناہارون عباس،جام جند وڈہ،محمدالیاس عباسی، چوہدری ریاست علی، رب نواز،جمشید صمد سومرو،محمدیاسرسب انجینئر،ملک فیاض تھتر،ملک ناظم تھتھر،قاضی تنویرکوثر،حاجی نذرجھبیل، ودیگر موجود تھے

مخدوم مبین

مزید : ملتان صفحہ آخر