یہ وقت دھرنوں کا نہیں عوامی خدمت کا ہے ‘ سردار اویس دریشک

  یہ وقت دھرنوں کا نہیں عوامی خدمت کا ہے ‘ سردار اویس دریشک

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صو بائی اسمبلی وچیئر مین این جی اوز کوآرڈنیشن کمیٹی پنجاب سردار محمداویس خان دریشک نے کہا ہے کہ یہ وقت دھرنوں کانہیں بلکہ عوامی خدمت کا ہے اس وقت ملک میں تعلیم ، صحت اورروزگارکی فراہمی کی ضرورت ہے بے گھر افرا د کوچھت فراہم کر نے کی ضرورت ہے عوام کی خدمت اور ترقیاتی کاموں کاجال بچھا نے کی ضرورت ہے اس لئے عوام کی خدمت کےلئے اپوزیشن کوحکومت کاساتھ دینا چاہیئے نہ کہ انتشار پیدا کر نے کا وقت ہے یہ باتیں اُنہوں نے راجن پور کے مختلف علاقوں کادورہ کرتے ہوئے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ قائدتحریک انصاف کے وژن پر عمل ہوچکا ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گااور (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

یہاں کی عوام خوشحال ہوگی اس موقع پردریشک گروپ کے راہنماو¿ں اور تحریک انصاف کے کار کنان کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

اویس دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر