ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی 14ویں روز ہڑتال

      ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی 14ویں روز ہڑتال

  



ملتان (وقا ئع نگار)ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف گرینڈ الائنس کا احتجاج چودہویں روز میں داخل ہوگیا۔جس میں ڈاکٹروں نرسوں اور پیرامیڈیکس کی بہت بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیئے گئے۔ سڑکوں پر ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی۔گرینڈ الاینس کا کہنا ہے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوتے تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس دوران نشتر ہسپتال و ڈینٹیسٹری اور چلڈرن کمپلیکس کے آوٹ ڈور،آپریشن تھیٹر، شعبہ ریڈیالوجی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

اور پتھالوجی بند کر دیئے گئے۔سینکڑوں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت سے میسر نہیں ہوسکی ہے۔اور وہ حکومت کو کوستے رہے۔چودہ روز کے دوران درجنوں سے زائد مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب حکومت پنجاب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے قانون پر ڈاکٹروں سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر