مولانا فضل الرحمن نے بھارتی ہدایت پر دھرنا دینے کا اعلان کیا‘ خوش بخت خان

  مولانا فضل الرحمن نے بھارتی ہدایت پر دھرنا دینے کا اعلان کیا‘ خوش بخت خان

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) راہنما تحریک انصاف و اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خوشبخت خان کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

حوالے سے بیان، خوشبخت خان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے انڈیا کے کہنے پر دھرنے کا اعلان کیا ہے مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ دھرنا پر راہنما تحریک انصاف اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خوشبخت خان کا رد عمل سامنے آ گیا خوش بخت خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان انڈیا کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں انہوں نے کہا فضل الرحمان نے اگر دھرنا دیا تو سیاسی ساخت کھو بیٹھیں گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جب گرے لسٹ سے نکلنے کا ٹائم آیا تو فضل الرحمان نے اپنی ڈنڈا بردار فورس کی پریڈ کروا کر ویڈیو جاری کر دی جس سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کے قرضے اتر رہے ہیں تاہم اس وقت ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے مولانا فضل الرحمان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں

بھاری ایجنڈا

مزید : ملتان صفحہ آخر